پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد

0
50

پشاور:پی ڈی ایم نے پورے ملک کو ہلاکررکھ دیا:وفاق،پنجاب کے بعد کے پی میں عدم اعتماد ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔

اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے تحریک عدم اعتماد جمع کی ہے۔سردار بابک نے کہا کہ بوکھلاہٹ کی وجہ سے اسمبلی رولز پر حملہ اور ہو رہے ہیں۔

ممبر صوبائی اسمبلی خوشدل خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اراکین کی تعداد 20 فی صد سے زیادہ ہے۔

چند روز قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے کہا تھا کہ کےپی اسمبلی میں عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے رابطے شروع ہو گئے ہیں عثمان بزدار کی طرح محمودخان سے بھی حکومتی اراکین نالاں ہیں۔

بلاول آفریدی نے کہا کہ حکومتی اراکین سے رابطوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تمام اپوزیشن جماعتیں بھی عدم اعتماد کی تحریک پر رضامند ہو چکی ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی اے پی کے ارکان نے اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان شہباز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

یاد رہے گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

لیگی ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان،خلیل طاہر سندھو،خواجہ سلیمان رفیق نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد کے متن میں لکھا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔

Leave a reply