ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں۔
ن لیگ کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر فیاض الحسن چوہان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی صورت میں آئینی اور قانونی طور پر عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے زیر نگرانی پنجاب کا صوبہ چل رہا ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ کس طرح 150 سے زائد پنجاب کے ایم پی ایز کو ہوٹلوں میں بند کیا گیا، انکی حکمت عملی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور انکی ترجمان الزامات کی سیاست نا کریں، یہ لوگ عوام کے ذہنوں کو خراب نا کریں، یہ لوگ عوام کے سامنے کھل کے آگئے ہیں، ان لوگوں کی خاندانی روایت یہی ہے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگی ترجمان کا بیان کہ پنجاب بغیر حکومت کے چل رہا ہے، حقیقت سے دور ہے۔
واضح رہے کہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ علیم خان عمران خان کے اے ٹی ایم رہے اور انہیں پالتے رہے۔علیم خان آج بڑے نیک بن رہے ہیں ، ہم سب کو جانتے ہیں کون کون کس پانی میں ہے ، عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ اے ٹی ایم مشین کس طرح استعمال ہوتی رہی
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی تاریخ میں وہ تاریخ رقم ہوگی جو تحریک انصاف میں شرمندگی کے طور پر سامنے آئے گا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو بھارت سے محبت ہوگئی خارجہ پالیسی اچھی لگنے لگ گئی ہے، کل رات سے بھارتی میڈیا کی جانب سے ہمیں کالز کی جا رہی ہیں عمران خان کے متعلق رائے لینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گندے کپڑے چوک میں جاکر نہیں دھونا چاہتے عمران خان کو بھارت بہت پسند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ سے اقتدار لیا تو پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا اب لاڈلا بچہ روند ی پر اتر آیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کارروائی نہ چلا کر سپریم کورٹ کی توہین کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کو معلوم ہے کوئی وزیر اعلی نہیں عثمان بزدار نگران وزیر اعلی ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی بڑی ٹرانسفر پوسٹنگ نگران وزیر اعلی نہیں کرسکتے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ہٹانے کی پٹیشن ن لیگ نے دائر کر دی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حیرت ہے کپتان ڈٹ کر کھڑا ہے، کپتان فئیر پلے پر یقین رکھتا ہے







