لاہور : پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کر دیا گیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین دو طرفہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
قومی ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ میں میچز کا شیڈول فائنل
اس سے قبل یہ سیریز جولائی 2020 میں کھیلی جانی تھی۔ تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔
دونوں ٹیمیں اس طرز کی کرکٹ میں آخری مرتبہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2003 میں مدمقابل آئی تھیں۔
آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان نے اپنے 12 میں سے 6 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 10 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت سکی ہے۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ میزبان بورڈ کے تعاون سے وہ اس سیریز کو ری شیڈول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ سیریز نیدرلینڈز میں کرکٹ کے فروغ اور ترقی کے لئے بہت اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا سیزن 22-2021شاندار رہا ہے، وہ پر اعتماد ہیں کہ قومی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے نیدرلینڈز کے فینز کو بہترین تفریح فراہم کریں گے۔
شیڈول:
16 اگست: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ وی او سی کرکٹ گراؤنڈ روٹرڈم
18 اگست: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ وی او سی کرکٹ گراؤنڈ روٹرڈم
21 اگست: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ؛ وی او سی کرکٹ گراؤنڈ روٹرڈم








