حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب ہو گی آج
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی 4 بجے ہونے والی حلف برداری کا وقت تبدیل کر دیا گیا
وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کی وجہ سے تقریب کا وقت تبدیل کیا گیا، اب افطار کے بعد حلف برداری کسی بھی وقت ہو گی، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم کی آمد متوقع ہے، وزیراعطم شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد آج پہلی بار لاہور آئیں گے اور بیٹے کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے ،دوسری جانب نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کا نوٹیفکیشن گورنر ہاوس کو موصول نہیں ہوسکا،نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب افطارکے بعد ہو سکتی ہے
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہو گی،وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے حوالہ سے وفاقی اور پنجاب حکومت کے مابین رابطہ ہوا جس کے بعد طے پایا کہ آج حمزہ شہباز کی حلف برداری ہو سکتی ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہی ہو گی
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے حکم سے متعلق سمری موصول ہوئی ،صدرمملکت عار ف علوی سمری کا آئین کے مطابق جائزہ لے رہے ہیں،
قبل ازیں ایوان صدرکو ہائیکورٹ کا حکم موصول ہونے کے بعد ایوان صدرنے اس پر وزیر اعظم ہاؤس سے رائے مانگی جس پر وزیراعظم ہاؤس نے چیئرمین سینٹ کو وزیراعلی کا حلف لینے کا مشورہ دیا
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کے لیے چیرمین سینٹ کو بھیجنا خوش آئند ہے پاکستان کا سب سے بڑے صوبے میں 22 دنوں سے حکومت کا نام و نشان نہیں ،آئین شکن سیاست دانوں میں سے کسی کا سپنا ٹوٹا تو کوئی پیٹ سے خراب ہوگیا گورنر پنجاب کی صحت ناساز ہے انہیں ‘گیٹ ویل سُون’ کہوں گا گورنر پنجاب صدمے میں انہیں ذہنی امراض کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے،عمر چیمہ کے پیچھے پیچھے عمران خان کو بھی اسی ہسپتال بھیجا جائے گا دعاگو ہوں کہ گورنر پنجاب بھی صدر مملکت کی طرح جلد صحتیاب ہوکر اپنی آئینی ذمہ داریاں سمجھ سکیں،آئینی عہدوں پر آئین شکن افراد کا ہونا ملک و قوم کے لئے نقصان دہ ہے عوام کو فوری طور پر مہنگائی اور لاقانونیت سے ریلیف دلوانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طورپرآگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تا ہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت کا حکم صدر پاکستان کو بھجوایا جائے،لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لینے کی درخواست نمٹا دی تھی
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں جس روز قائد ایوان کے الیکشن ہوئے تھے اس روز ہنگامہ آرائی ہوئی تھی ، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں
حمزہ شہباز وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تو گورنر پنجاب نے حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی، حمزہ شہباز نے عدالت سے رجوع کیا، گزشتہ روز عدالت نے صدر مملکت کو نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا
حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟
عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ
میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل