این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

0
43

این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

این اے33ہنگو میں ضمنی الیکشن پرامن طریقےسے جاری ہے، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل شام5بجے تک جاری رہے گا چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور اسپیشل سیکریٹری پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کی تیاری کا عمل فوری شروع کیا جائے گا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ افسر اور سیکیورٹی کے افسران کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنز پر نتائج کی کاپی فراہم کی جائے،

ہنگو میں علاقہ مشران نے خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا ،پریذائڈنگ افسر منور خان کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی خاتون ووٹ پول کرنے نہیں آئی،گورنمنٹ ہائی سکول چھپری نایاب میں خواتین کے لئے بنایا گیا پولنگ سٹیشن بندکر دیا گیا ہے،علاقہ عمائدین نے مشترکہ فیصلہ کر کے خواتین کو ووٹ دینے سے روکا ہے

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پرضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری ہے جے یو آئی،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کے امید واروں سمیت پانچ امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی ضمنی انتخاب کے لئے دو سو دس پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ایک سو دس حساس جبکہ ستتر انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں

این اے 33 ہنگو کی سیٹ پاکستان تحریک انصا ف کے ممبرقومی اسمبلی حاجی خیال زمان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی

امیدوار برائے این اے 33 ضلع ہنگو اخوانزادہ مفتی عبیداللہ نائب امیر جمعیت علماء اسلام نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا، پولنگ سٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں 210 پولنگ اسٹیشنز پر 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیئے ہیں مگر ہنگو سے خالی شدہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر ضمنی انتخاب لڑ رہی ہے، ہنگو سے اگر امیدوار جیت جاتا ہے تو ممکنہ طور پر اسکو بھی پارٹی پالیسی کے مطابق استعفیٰ دینا پڑے گا جس کے بعد ایک بار پھر اسی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوں گے،

تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

Leave a reply