وزیراعظم کا 21 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کا اعلان،میاں منشا بھی شامل

وزارت خزانہ نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم کونسل کی قیادت کریں گے کونسل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک، طارق پاشا، میاں محمد منشا، محمد علی تابا، عارف حبیب،ڈاکٹر عاصم حسین، عاطف باجوہ، فیصل فرید، ایچ بی ایل کے اورنگزیب، فوجی فائونڈیشن کے سی ای او وقار احمد ملی، سلمان احمد، شہزاد سلیم، رحمٰن نسیم، مصدق ذوالقرنین اور ڈاکٹر اعجاز نبی شامل ہیں

اقتصادی مشاورتی کونسل جامع انداز میں اقتصادی پالیسیاں تشکیل دینے میں معاونت فراہم کرے گی، کونسل قلیل المیعاد میکرو اکنامک استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے تجاویز دے گی ۔ اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہر ہفتے ہو گا جس میں قومی معیشت کیلئے اہمیت کے حامل امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ کونسل ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے گی اور صورتحال میں بہتری کیلئے موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے تجاویز اور سفارشات مرتب کرے گی

کونسل سرکاری کاروباری اداروں کیلئے اور ان کے ذریعے فراہم کردہ سبسڈیز کے مؤثر ہونے کا جائزہ لے گی۔ اس کے علاوہ عوام کیلئے حکومت کی طرف سے سماجی تحفظ کے دیگر اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔ کونسل قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں مسابقت کے قیام کیلئے بھی کام کرے گی۔ کونسل کے تحت ذیلی کمیٹیوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

Shares: