پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف اور بِل گیٹس نے انسداد پولیو اور کورونا کیلئے پاکستان کے عزم سےمتعلق امور پر گفتگو کی بل گیٹس نے قومی پولیو مہم میں تعاون اور کوریج یقینی بنانے پر پاک فوج کی تعریف کی۔
آئی ایس پی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے،اس کا کریڈٹ متعلقہ افراد کو جاتا ہے جبکہ بل گیٹس نے محدود وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف کامیاب مہم کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کامیابی کا سہرا حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا بِل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں پاکستان میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا شہباز شریف نے تمام شعبوں میں فاؤنڈیشن سے شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو برقرار رکھا ہے 2021 میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا تھا،حکومت ملک سے پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے ۔
PM Muhammad Shehbaz Sharif spoke on telephone today with Mr. Bill Gates, Co-Chair of the Bill & Melinda Gates Foundation (BMGF).
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 26, 2022
دوسری جانب بل گیٹس نے مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا تھا اور پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کا اعادہ بھی کیا اس کے علاوہ ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا-
The ongoing public health and social sector programmes supported by BMGF in Pakistan were discussed, including polio eradication and the Foundation’s support towards improving immunisation, nutrition and financial inclusion services in Pakistan.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 26, 2022
وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور بل گیٹس نے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا وزیر اعظم نے 15 ماہ بعد 2022 میں پولیو وائرس کے پہلے کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا جس کی تصدیق حال ہی میں شمالی وزیرستان میں ایک بچے میں ہوئی تھی۔