اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے۔
شیخ رشید احمد کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی گرفتار
انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی صحت اور حفاظت کے لیے آئی ایل او کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے-
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محنت کش طبقےکے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،مزدوروں کی فلاح و بہبودصوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،محنت کشوں خصوصاً کان کنوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے موثر قوانین سازی کر رہے ہیں-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صنعتوں کیلئے درکار تربیت یافتہ افرادکی تیاری کا اہتمام کیا ہے، صوبائی حکومت محنت کشو ں کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کر رہی ہے-
وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے یوم مزدور پر پیغام جاری کیا کہا کہ یوم مزدور پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو خراج پیش کرتی ہوں زراعت، صنعت، ہر شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کی وجہ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے،موجودہ حکومت نے ماہانہ اجرت 25 ہزار کرنے کا اعلان کیا جو ایک خوش آئند شروعات ہے-
انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کے مزدور دشمن اقدامات کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا تحریک انصاف نے لیبر مارکیٹ میں اصلاحات اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا،پیپلز پارٹی نے 1972 میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزدور پالیسی دی،18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت اپنی صوبائی لیبر پالیسی تشکیل دے چکی ہے،سابق حکومت کی تباہ کاریوں کو درست کرنے کیلئے مزدور دوست پالیسیز لانے کی ضرورت ہے-