2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا: حماد اظہر

0
45

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 2013 سے 18 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، مسلم لیگ ن کی غلطی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درآمدی ایندھن پر انحصار کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے لکھا کہ سال 2013 سے 2018 تک آئی پی پیز کا دارومدار درآمدی ایندھن پر تھا، یہ مسلم لیگ ن کی تاریخی غلطی ہے، یہ پلانٹس ٹیک یا پے کی بنیاد پر ہیں، رقوم کی واپسی کے لیے ڈالر کا حساب لگایا گیا ہے۔

 

اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر توانائی نے لکھا کہ اس غلطی کا خمیازہ ہمارے عوام روز بھگت رہے ہیں، نون لیگ کی غلطی انڈسٹری ہر روز برداشت کر رہی ہے۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ رضا باقراسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ رضا باقر اسٹیٹ بینک کی تاریخ کے بہترین گورنرثابت ہوئے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں حماد اظہر لکھتے ہیں کہ ان کا نقطہ نظر ہمیشہ پیشہ ورانہ اور ترقی پسند رہا، کورونا کے دوران تجارت و صنعت کیلئے موثر پیکیجز ان کے دورکی خاص باتیں ہیں۔

 

واضح رہے کہ گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے مدت ملازمت مکمل ہونے پر اہم بیان جاری کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ الحمداللہ بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت مکمل کرلی، اللہ نے مجھے ملک کی خدمت کا موقع دیا۔

رضا باقر نے کہا کہ تمام ہم وطنوں، خاص طور پر اوورسیز کو عوامی خدمت کی ترغیب دیتا ہوں۔

Leave a reply