لاہور:بلاول بھٹو زرداری امریکہ کا دورہ کریں گے,اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 12 مئی سے 18 مئی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں، بلاول 12 مئی کو امریکہ میں دوسری عالمی کوویڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
Received call from @SecBlinken grateful for warm felicitations on my assumption of office. Exchanged views on:
-Strengthening mutually beneficial, broadbased relationship
-Promotion of peace,development & security
-Agreed engagement with mutual respect is the way forward 🇺🇸🤝🇵🇰— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 6, 2022
سفارتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر خارجہ 18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امورخارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے مجھے فون کیا اور وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کی مبارک باد دی جبکہ امریکی وزیر خارجہ سے باہمی مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ امریکی وزیرخارجہ سے بات چیت کے دوران امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، جبکہ امریکی وزیرخارجہ سے گفتگو کے دوران باہمی احترام کے ساتھ آگے کے سفر پر بھی اتفاق کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ،اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کیا ہے، عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے مجھے مبارکباد دی جس پر ان کا مشکور ہوں۔
وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی، وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط بنانے، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اتفاق ہوا کہ باہمی احترام کے ساتھ ملکر کام کرنا ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
دوسری طرف آصف زرداری نے کہا ہے کہ اپنےحلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے۔سابق صدر آصف زرداری سے سکرنڈ اور قاضی احمد کے معززین اور پارٹی کارکنان کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ اپنےحلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی ہے، مجھے اور آپ کو دنیا کی کوئی طاقت دور نہیں کرسکتی۔
سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی جبکہ مخالفین نےجیلوں میں ڈالنےکی سیاست کی۔