کراچی :ڈاکٹر ندیم قمر بیک وقت 2 اداروں کے سربراہ ، اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ نے ذمہ داران سے جواب طلب کرلیا ، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے آج ڈاکٹر ندیم قمر کی دوہری تقرری کے معاملے پراہم فیصلہ کیا ہے

سندھ ہائی کورٹ میں جواب داخل کرتے ہوئے سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ندیم قمر کو ایس آئی وی ڈی سے ہٹا دیا گیا۔جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو تین ہفتوں میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، ڈاکٹر طارق شیخ نے عدالت کو بتایاکہ ایس آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چار سال کے لئے تقرر کیا جائے۔

ڈاکٹر طارق شیخ کا کہنا تھا کہ پروفیسر جاوید اکبر سیال کو ایس آئی سی وی ڈی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہےواضح رہے کہ درخواست گزار ڈاکٹر طارق شیخ نے ڈاکٹر ندیم قمر کی بیک وقت SICVD & NICVD میں تقرری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سندھ ہائی کورٹ نے ادارہ امراض قلب میں مبینہ کرپشن کے خلاف سیکریٹری صحت سندھ اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے، درخواست کی سماعت پر درخواست گزار کے وکیل نے اس وقت جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹر ندیم قمر این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر غیر قانونی طور پر براجمان ہیں،

عدالت نے ریمارکس دیئے بیک وقت دو اداروں کے سربراہ کس حیثیت میں ہیں، حکومت سندھ کو تین ماہ میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی ابھی تک جواب جمع کیوں نہیں کروایا گیا،عدالت نے آئندہ سماعت 16 مارچ پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

Shares: