فیصل آباد ایئرپورٹ ٹیم نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی،مسافر کے دبئی پہنج جانے کے بعد اس کی رہ جانے والی رقم اس کے بھائی کو پہجا دی.اسلم نامی مسافر دبئی کیلئے روانہ ہوا تو اس ایک ہزار ڈالر ائرپورٹ پر بھول گیا،ائرپورٹ عملہ نے رقم کے حوالے سے پی آئی اے حکام کو آگاہ گیا جس پر قائم مقام فیصل آباد اے پی ایم اور ان کی ٹیم نے پی آئی اے عملے کے تعاون سے ممسافر اسلم کے بھائی کو تلاش ایک ہزارامریکی ڈالر واپس کیے، رقم کا مالک پہلے ہی دبئی سفر کرچکا تھا۔

ائرپورٹ پررقم ملنے پر ‘لوسٹ اینڈ فاونڈ’ سیکشن کے سی اے اے افسران نے فوری طور پر قانونی طریقہ کار کے مطابق کارروائی کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے دبئی جانے والے مسافر اسلم کی شناخت کی اور اسے بتایا کہ وہ اپنے ایک ہزار امریکی ڈالر ائرپورٹ پر بھول گیا ہے تاہم مسافر اسلم اور کی رضامندی کے بعد ایک ہزار امریکی ڈالرز کی رقم اسلم کے بھائی کے حوالے کردی۔
رقم واپس ملنے پرمسافر اسلم اور اس کے بھائی نے سول ایویشن اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا.








