پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قاٸدین کو رہا کردیا گیا

تحریک انصاف کے رہنماؤں کو تھانہ لیسر کلاں سے واپس سیالکوٹ روانہ کردیا گیا مرکزی قاٸدین میں عثمان ڈار حافظ حامدرضا اور درجنوں کارکنان بھی شامل ہیں، پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی قاٸدین کے ہمراہ جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہو گئی ہے، رہائی کے بعد عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جلسہ ہو کر رہے گا، لوگ نکلیں گے، ہم حکومت کو جواب دیں گے، روک سکو تو روک لو،

تحریک انصاف نے مسیحی عبادتگاہ کی جگہ جلسے کا اعلان کیا تھا تا ہم حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملی، تحریک انصاف نے زبردستی جلسے کی کوشش کی تو حکومت ایکشن میں آئی اور گرفتاریاں کیں، جس کے بعد اب تحریک انصاف نے جلسے کا مقام بدل لیا ہے، پی ٹی آئی نے سی ٹی آئی گراؤنڈ کی جگہ وی آئی پی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کر دیا

وی آئی پی گروانڈ میں جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،کنٹینر کرسیاں اور لائٹس گراؤنڈ میں پیچھا دی گئیں،پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا کہنا ہے کہ 10ہزار کرسیاں خواتین کے لیے لگائی جا رہیں ہیں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے محمود الرشید نے گروانڈ کا دورہ کیا،ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ جلسہ کے انعقاد کے لیے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، عمران خان کو ان کے رتبے کے مطابق سیکیورٹی مہیا کی جائے گی

شفقت محمود نے حکومت پنجاب کو وارننگ جاری کر دی

 تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار سمیت متعدد افراد زیرحراست-

عبادتگاہ کی جگہ پرپی ٹی آئی کا جلسہ،لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ جاری،مسیحی برادری کا احتجاج

عبادتگاہ کیلئے مختص جگہ کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کرنے دینگے،ڈاکٹر مجید ایبل

عبادتگاہ کی جگہ پر جلسہ،مسیحی برادری کا احتجاج، باغی ٹی وی کی لمحہ بہ لمحہ کوریج

Shares: