بلاول بھٹوکا بحثیت وزیر خارجہ پہلا دورہ، 18 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے

0
47

اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر 18 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔

باغی ٹی وی: ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بحیثیت وزیر خارجہ اپنے پہلے دورہ امریکہ میں 18 مئی کو منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن پر منعقدہ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے-

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو 19 مئی کو عالمی امن اور سلامتی کی بحالی پر منعقدہ سلامتی کونسل کی بحث میں بھی شرکت کریں گے وزیر خارجہ منعقدہ اجلاسوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اور پالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کریں گے، جس کے بعد بلاول بھٹو 21 مئی کو چین جائیں گے،جہاں وہ اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، وہاں سے بلاول بھٹو 23 مئی کو سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں وہ ڈیوس میں ورلڈاکنامک فورم میں شریک ہوں گے۔

ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر پیمرا کا نوٹس

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے فون پر بلاول بھٹو کو مبارکباد دیتے ہوئے منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک بات چیت میں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم  سے اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر کی ملاقات

Leave a reply