ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی

0
31

ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی
ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی لگ سکتی ہے،

ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو معاشی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دے دی ہے ،وزیراعظم چاہتے ہیں ڈوبتی معیشت کو سہارا دے کر انتخابات میں جانا چاہتے ہیں وزیراعظم نگران حکومت پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے،شہباز شریف کا موقف ہے کہ نگران حکومت بدترین معاشی صورتحال کو نہیں سنبھال سکے گی،امید ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق معاملے کا حل نکل آئے گا،

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق معاملے کا حل نکل آئے گا۔وزیراعظم کو ایسا فارمولا بنانے کا مشورہ دیا ہے جس سے بوجھ غریب کے بجائے امیر پر پڑے۔سرمایہ دار لوگ جن میں سے کچھ حکومت میں بھی بیٹھے ہیں یہ بوجھ برداشت کریں۔سعودیہ، یو اے ای سمیت اس وقت تک کوئی پیسے نہیں دے گا جب تک آئی ایم ایف سے معاملات نہ طے ہو جائیں۔عمران خان کے جلسوں کا زور آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے

قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر، رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی گئی، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو عوامی فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے اور کراچی کی عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایات پر خراجِ تحسین پیش کیا.وزیرِ اعظم شہبازشریف نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کے تعاون کو کلیدی قرار دیا.

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

سابق وزیراعظم عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار تھے

عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی سیکورٹی میں اضافہ

Leave a reply