شادی کا دن انسان کی زندگی کا سب سے بڑا دن سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ اس کی نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی چاہتا ہے اس کی شادی کا دن بےحد یادگار اور خوبصورت ہو اپنے دن کو خاص اور یادگار بنانے کے لئے ایک جوڑے نے ایسا کام کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے-
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی جوڑے نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو یادگار اورمنفرد بنانے کے لئے ایک عجیب وغریب فوٹو شوٹ کا انتخاب کیا فوٹو شوٹ میں جوڑے نے خود کو آگ لی-
دبئی میں ناقابل یقین حد تک مہنگی اشیاء
میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا اور دولہن نے فوٹو شوٹ کے لیے عروسی لباس پر آگ بھڑکائی اور پھر خوب ساری تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر بھی بھرپور وائرل ہو رہی ہیں۔
خاتون نےشوہر کی وفات کے بعد بیٹی کی پرورش کے لئے مرد کا حلیہ اپنالیا
رپورٹس کے مطابق گیب جیسپ اورایمبری بیمبر بطورمووی اسٹنٹ کام کرتےہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اوردونوں نے شادی کا فیصلہ کیا یہی وجہ ہے کہ ان دونوں کو ایسےحیرت انگیز اسٹنٹس کرنے کی خوب پریکٹس ہےتاہم جوڑے نےاپنی پیشہ ورانہ تربیت سےفائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دولہن عروسی لباس پہنے ایک ہاتھ میں گلدستہ لے کر شوہر کا ہاتھ تھامے چلتی ہوئی آرہی ہے جبکہ دولہا کے تھری پیس سوٹ پر بھی آگ ہوئی ہے۔