منحرف اراکین اسمبلی کےمتعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ:پی ٹی آئی رہنماوں کا ردعمل آگیا

0
81

لاہور:منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے ہونے والے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنماوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل آرہا ہے ، اس سلسلے میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاریخی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ‏الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد غیر آئینی وزیر اعلیٰ دفتر پر غیر قانونی قبضہ جاری نہیں رکھ سکے گا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد غیر آئینی وزیراعلی دفتر پرغیر قانونی قبضہ جاری نہیں رکھ سکے گا،منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے یہ ایک مثالی تاریخی فیصلہ ہے

حالانکہ وہ الیکشن ہی جعلی تھا لیکن پھر بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئیندہےانہوں نے کہا کہ منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا یہ ایک مثالی تاریخی فیصلہ ہے حالانکہ وہ الیکشن ہی جعلی تھا لیکن پھر بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے لوٹوں کے خلاف جہاد شروع کیا تھا، لوٹوں کا جو حشر ہوا قوم دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوٹے ادھر سے ادھر جاکر سیاسی نظام کو تباہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب بابراعوان نے کہا ہے کہ اس وقت جو معاشی صورتحال ہے الیکشن ہونے چاہئیں، پنجاب میں پہلی بارایسا ہوا کہ پولیس بلا کر الیکشن کرایا گیا، انہیں فوری استعفیٰ دیکر الیکشن میں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بڑے پیمانے پر لانگ مارچ کی تیاریاں کررہے ہیں، پاکستان کے عوام کے اجتماعی شعور نے امپورٹڈ نظام کو رد کیا۔

ٔپاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے حمزہ نے غیرقانونی احکامات جاری کیے ہیں اور جتنے اخراجات کیے ہیں وہ بھی واپس ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج چھانگا مانگا کی منڈیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے، پنجاب میں حکومت تو فارغ ہو گئی ہے، اب وفاقی حکومت بھی ختم ہونی چاہیے، اب تو آپ کے گھر سے بھی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں الیکشن کروائے جائیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، قوم نے جس طرح ضمیروں کی بولی لگتے دیکھی، آج اس گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کی امپورٹڈ حکومت ختم ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے منحرف ارکان کے متعلق فیصلے پر بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نام نہاد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کوئی شرم کریں کہ آج پنجاب کی امپورٹڈ حکومت اب عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میشن کے آج ہونے والے فیصلے کے بعد انہیں چاہیئے کہ یہ فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔

اس موقع پر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، قوم نے جس طرح ضمیروں کی بولی لگتے دیکھی، آج اس گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پیسہ لگاتے ہیں، حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں، ہمیشہ اس قسم کی سیاست کیخلاف آواز عمران خان نے اٹھائی۔

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پچیس لوٹوں کے ایم پی اے نہ ہونے کا فیصلہ سنایا، ان سیاستدانوں نے جنہوں نے کروڑوں روپے لگائے ان لوٹوں کو خریدنے میں وہ اب صرف واش روم کیلئے رہ گئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز کا فیصلہ سنادیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا۔

Leave a reply