دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے،پرویز الہی

0
61
دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری فورس چوکس ہے۔ پرویز الہٰی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کون پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

باغی ٹی وی : اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے آج اجلاس طلب کیا گیا ہے تاہم اجلاس سے قبل ہی صبح پنجاب اسمبلی کے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کو گرفتار کر لیا گیا اور اسمبلی میں ملازمین کو داخلے سے روک دیا گیا۔

پرتعیش اشیا کی درآمدات پر پابندی سے سماجی عدم توازن کا بھی خاتمہ ہو گا،وزیراعظم

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اس تمام صورتحال پر اراکین اسمبلی کو ایوان میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کون ہمیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روکتا ہے حکومتی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہمارے تمام اراکین اجلاس میں پہنچیں گے اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ضرور ہو گا۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ آج بھی گورنر پنجاب ہیں اور گورنر کے ہوتے ہوئے میں کیسے قائم مقام گورنر بن جاؤں۔ باپ بیٹا اسمبلی کے ساتھ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس نمبرز کم ہیں جبکہ میں آج بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہوں۔

عمران خان کو 3 روز جیل میں رکھا جائے تو اس کی سیاست نکل جائے گی،رانا ثناءاللہ

قبل ازیں پی ٹی آئی وکیل اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی ایما پر پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو گرفتار کیا جارہا ہے چیف جسٹس ہائیکورٹ معاملہ پر فوری نوٹس لیں ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا بطور وزیر اعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے منحرف اراکین فیصلے کے بعد چیف سیکریٹری کو مراسلہ لکھا لیکن عمل در آمد نہیں کیا گیا پنجاب اسمبلی کو قانون سازی سمیت دیگر امور سے روکا نہیں جا سکتا-

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے پنجاب اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی ملازمین کو بھی اسمبلی سیکریٹریٹ نہیں جانے دیا جار ہا پولیس نے اسمبلی کے تمام دروازے بند کر دیئے ہیں دروازے بند کر کے پولیس نے اسمبلی کا کنٹرول سنبھال لیا-

قبل ازیں ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پولیس دیواریں پھلانگ کر رائے ممتاز کے گھر کے اندر داخل ہوئی اور انہیں گرفتار کر لیا جبکہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عنایت اللہ لک کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

شیری مزاری کی گرفتاری،عمران خان کا رد عمل سامنے آ گیا

رائے ممتاز کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ رات کو پولیس نے گھر چھاپہ مارا اور رائے ممتاز کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے رائے ممتاز کی گرفتاری اور محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب ایکشن شہباز شریف کے حکم پر ہو رہا ہے، حکومت کا یہ ایکشن فسطائیت پر مبنی ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی آفیسرز کی گرفتاری اور چھاپے حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، غیر آئینی اور جعلی حکومت آئین کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے رائے ممتاز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رائے ممتاز کو حراست میں لے کر حکومت نے شکست تسلم کرلی۔

حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا

خیال رہے کہ اسپیکر پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے، اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کیا گيا تھا، 25 ارکان کے نشستوں سے فارغ ہونے کے بعد اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے تاریخ تبدیل کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں تھانہ کوہسار لایا گیا تھا –

شیریں مزاری کواغواکیاگیا،عدلیہ سوموٹولے:بابراعوان

شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن ونگ ڈی جی خان نے اراضی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا اور تھانہ کوہسار لے گیا جہاں سے انہیں لاہور لے جایا جانا تھا. شیریں مزاری پر اس مقدمے میں ایف آئی آر درج ہے، عملہ وارنٹ گرفتاری لے کر آیا تھا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز مارچ 2022ء میں کیا تھا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی شیریں مزاری کوگرفتارکرنے والے اینٹی کرپشن عملےکیخلاف تحقیقات ہونی چاہیئیں تفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پریقین رکھتی ہے مریم نواز کے بارے میں بیہودہ زبان کی مذمت کرتے ہیں مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑا کر رہا کیا جائے-

شیریں مزاری کے اغوا کا مقدمہ، درخواست دائر کردی گئی

Leave a reply