اسلام آباد: طلباء نے عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کر دیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کےبعد جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے ساتھ اسلام آباد جانے کا وعدہ کررکھا ہے وہاں اس لانگ مارچ کو ناپسند کرنے والوں کی بھی کمی نہیں ، اسلام آباد کے طالب علموں نے اس لانگ مارچ کی مخالفت کی ہے اور کہا ہےکہ وہ لانگ مارچ نہیں کریں گے
طلبا نے سوشل میڈیا پر اپنا پیغام وائرل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاستدان اپنے ایجنڈے لے کر اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رہے ہیں۔اور وہ نہیں جانتے کہ اس دوران تعلیم کا کتنا نقصان ہوتا ہے ، ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ وہ اس لانگ مارچ کے خلاف ہیں
شاید اسی حوالے سے ایک طالب علم نے ویڈیو پیغام دیا ہے کہ وہ عمران خان کے لانگ مارچ کو مسترد کرتے ہیں۔ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسلام آباد کو سیاسی منڈی بنا دیا ہے۔طالب علم کا کہنا تھاکہ اس لانگ مارچ سے ہماری تعلیم کا ہرج ہو رہا ہے،طالب علم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے کووڈ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے ، اب عمران خان کے دھرنوں نے مسائل پیدا کر دیے۔
ایک طالب علم نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران۔آپ کے بچے باہر پڑھ رہے، آپ ہمارے مستقبل کے پیچھے کیوں پڑے ہو۔اس طالب علم کا کہنا تھا کہ عمران خان لانگ مارچ کو ملتوی کریں