گڈزٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

0
55

لاہور:گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیخلاف پہیہ جام کا اعلان،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کے لیے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کیے جانے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

 

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طارق نبیل کا کہنا ہے کہ گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں تو آج کے اجلاس میں پہیہ جام ہڑتال کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ حکومت نے سیکڑوں کنٹینرز غیر قانونی طور پر پکڑ لیے ہیں۔

 

ادھر اطلاعات کے مطابق حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پلان تشکل دے دیا، اسلام اور لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے۔

 

راوی پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ، پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، لاہور اور اسلام آباد میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

 

محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق موٹروے کو بھی تمام طرح کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ کو بھی بند کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، متعدد شہروں میں پولیس کے کریک ڈاون کے دوران سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

یوکرین جنگ سے معاشی طور پر متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،2 جوان شہید

Leave a reply