ملک کی کشتی بھنور میں بری طرح پھنس چکی:اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان کو اس نہج پر لانے والی تینوں بڑی جماعتیں اور ان کےسرپرست ہیں۔حکمران اوراوراپوزیشن جماعتیں 22کروڑ عوام کے خلاف سازش کر رہی ہیں۔

سراج الحق نے کہا ہےکہ اسلام آباد کے ڈرائنگ روموں میں بیٹھ کر سیاست کرنے والے عوام کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں۔ سراج الحق نے سیاسی جماعتوں‌ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو خبردار کرتا ہوں کہ سری لنکا ایسی صورت حال سے عبرت حاصل کریں۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے۔گرفتاریاں اور سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں۔پولیس نوجوان کی شہادت افسوس ناک، اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔سیاسی پارٹیوں کے لیڈران اپنے کارکنوں کے رویوں کا جائزہ لیں۔

سراج الحق نے اس موقع پر کہا ہے کہ گالم گلوچ کی سیاست نے پاکستان کے کلچر کو تباہ کر دیا۔سیاست دشمنی اور تشدد میں بدل گئی، حکمران جماعتیں برابر کی ذمہ دار ہیں۔سنجیدہ طرز عمل نہ اپنایا گیا تو ملک انارکی طرف مزید بڑھے گی۔

Shares: