اسلام آباد:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور آج وہ اسلام آباد پہنچیں گے عمران خان نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آزادی مارچ میں نکلیں اور جب تک اس حکومت کا خاتمہ نہین ہوتا تب تک وہ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے

تاہم دوسری جانب عمران خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ویڈیو اسوقت کی ہے جب عمران خان وزیراعظم تھے اور غالبا تحریک لبیک احتجاج کر رہی تھی اس ویڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ یہ کہتے ہیں ملک بند کر دیں گے کچھ نہیں چلنے دیں گے اس سے کیا ہو گا غریب عوام کو نقصان ہو گا دیہاڑی دار کو نقصان ہو گا آپ نے انکی باتوں میں نہیں آنا ملک دشمن عناصر اس طرح کی باتیں کرتے ہیں سڑکیں بند کرنے سے ملک کا نقصان ہو گا

عمران خان اپنے اس بیان سے بھی یوٹرن لے چکے ہیں اور اب لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہویے اسلام آباد پہنچیں گے۔ یوٹرن کے بارے میں مشہور عمران خان کے کئی ایسے بیانات ہیں جس میں بعد میں انہوں نے یوٹرن لیا اب موجودہ حکومت بھی یہی کہ رہی ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال ایسی نہیں ہے کہ دھرنے دیئے جائیں ملک کو معاشی استحکام چاہیے دھرنے ہوں گے تو کاروبار بند ہو گا جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا لیکن عمران خان بضد ہیں اور وہ ہر صورت لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں

 

عمران خان کا یہ پرانا بیان ہے جو ٹی ایل پی کے دھرنے کے موقع پر دیا گیا تھا جو اب وائرل کیا جارہا ہے

 

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے ایسے میں عمران خان اسلام آباد کیسے پہنچتے ہیں یہ آج واضح ہو جایے گا صوابی میں ہیلی پیڈ بنا لیا گیا ہے عمران خان پشاور سے صوابی ہیلی کاپٹر پر صوابی تک آئیں گے اسکے بعد مارچ کی قیادت کریں گے اور اسلام آباد کی جانب نکلیں گے

Shares: