پی ٹی آئی لانگ مارچ: فیض آباد انٹر چینج ،ایم 4 شاہ رکن عالم انٹرچینج اور ریڈزون سیل

0
97

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینر کھڑے راستے بند کردیئے گئے۔

باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اسلام آباد،جی 13 میں سرینگرہائی وے رکاوٹیں لگاکربندکردی گئی سرینگر ہائی وے سے اسلام آباد کی طرف آنےوالوں کومشکلات سامنا ہے زیروپوائنٹ پر بھی سرینگرہائی وے کا ایک حصہ کنٹینرلگاکربند کردیا گیا-

ملک کی بڑی شاہرائیں ٹریفک کےلیے بند

موٹروے اور ہائی ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا گجرات میں چناب پل پر کنٹینرز کھڑے کرکے جی ٹی روڈ کو بند کردیا گیا ٹیکسلہ اور واہ کنیٹ سے راولپنڈی اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند ہیں

جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دییے گئے فیض آباد انٹر چینج پر بھی کنٹینز کھڑے کردئے گئے بابو صابو اور بتی چوک بھی بند کردئے گئےروات سے اسلام آباد آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ٹی چوک روات سے اسلام آباد کی طرف آنے والی ٹریفک بند ہے-

ملتان سے لاہور،اسلام آباد جانے والی شاہراہیں بند ہیں ملتان میں موٹروے ایم 4 شاہ رکن عالم انٹرچینج پر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کے لیے پولیس، رینجرز اور ایف سی بلالی،ریڈ زون سیل کردیا۔

دوسری جانب انتظامیہ نے کمیٹی چوک انڈر پاس پر کنٹینرپہنچادیے ہیں، کمیٹی چوک پرکنٹینرلگا کرمری روڈ بند کیا جائےگا۔

وزارت داخلہ نے ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی تمام سکیورٹی فوج کے حوالے کی جائے گی جس کےتحت وزیراعظم ہاؤس، وزیراعظم آفس، ایوان صدراورسپریم کورٹ پرفوج تعینات ہوگی کابینہ ڈویژن سمیت دیگر سرکاری عمارتوں پر بھی فوج تعینات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت نے ایف سی کی خدمات طلب کر لی ہیں جس کے تحت ایف سی کے 2 ہزار اہلکار اسلام آباد میں فرائض انجام دیں گے اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا آج تیل کی سپلائی بند رکھنے اعلان جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے ساڑھے تین سو سے زیادہ علاقوں میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تحت ایل ایل بی کا پرچہ منسوخ کردیا گیا ۔

کسی صورت عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دوں گا:وزیر داخلہ کا اعلان

اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پرچہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرملتوی کیاگیا ہے جبکہ پرچے کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا البتہ باقی تمام پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں آج ہونے والا میٹرک کا آخری پرچہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ برٹش کونسل نے بھی راولپنڈی اسلام آباد میں آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان لاہور بورڈ کےمطابق میٹرک کا آج ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ منسوخ کردیاگیاپرچےکے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق منسوخ ہونے والے پرچوں کی اگلی تاریخ کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے-

واضح رہےکہ حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے جس کےتحت پنجاب سے اسلام آبادجانے والے تمام راستے سیل کردیےگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

اگر اسلام آباد میں سڑکیں آپ نے بلاک کر دیں گے تو کس کا نقصان ہے:نصراللہ ملک

Leave a reply