افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی اکاونٹس بنانے والا شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
باغی ٹی وی : اس سے قبل جنرل ہارون اسلم اورجنرل مرزا اسلم بیگ کےجعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پر چلائے گئے تھےذرائع کے مطابق اِس کا مقصد افواج پاکستان کے افسران میں سیاسی بنیادوں پر تقسیم پیدا کرنا تھا افواج پاکستان کے افسران کے جعلی آکاونٹس بنا کر سیاسی تقسیم کا تاثر دینے کے کوشش کی جارہی ہے-
کانسٹیبل کمال کی نماز جنازہ ادا،ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچاوں گا،حمزہ شہباز
ذرائع کے مطابق اس طرح کی جعلساز ی اور دھوکہ دہی ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے اِس طرح کے آکاونٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ٹوِٹر پر جعلی اکاونٹس کی بھرمار کی وجہ سے ابھی تک ایلون مسک کی ڈیل نہ ہو سکی-
گرفتار مجرم صداقت حسین جو کہ شاہ پور شہر سرگودھا کا رہائشی ہے نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ الحرم سٹی سرگودھا میں جاب کرتا ہے اور پچھلے پانچ ساے سال سے ٹوئٹر اکاؤنٹ چلارہا ہے جسکی وجہ سے ان کی تحصیل شاہ پور سے ایک سیاسی شخصیت شہزاد میکن نے ان سے رابطہ کیا-

ملزم صداقت حسین نے انکشاف کیا کہ شہزاد میکن نے مجھے اپنا پرسنل اکاؤنٹ چلانے کے لئے 5 ہزار روپے ماہانہ کی پیشکش کی لیکن میں نے ریجیکٹ کر دی بعد ازاں اس نے میرا تحصیل شاہ پور کے لئے ڈپٹی کنوینز سوشل میڈیا کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کرایا جس کی وجہ سے مجھے مختلف واٹس ایپ گروپس میں ایڈ کر دیا گیا-

ملزم نے بتایا کہ ان واٹس ایپ گروپ میں اظہر مشوانی ایڈمن تھے اور اس کے علاوہ کچھ اور لوگ شامل تھے اس کے علاوہ خاتون طلعت کاشف جو ڈپٹی سیکرٹری ہیں ایک سیاسی جماعت کی اور کینیڈا میں مقیم ہیں اس کے واٹس ایپ گروپ میں بھی میں ایڈ تھا اس نے مجھے ایڈ کیا ہوا تھا ایک سال پہلے اور سات آٹھ ماہ پہلے اس نے مجھے بلاک کر دیا تھا اور یہ اس وقت بتایا کرتی تھی کہ ٹرینڈ کس طرح کرتے ہیں-

بعد ازاں میں اپنے چھوٹے بھائی محمد اصغر کے نام سے میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کا اکاؤنٹ بنایا اس کے بعد میرے پاس یک فیصل مشتاق نامی بندے کی شناختی کارڈ کی کا پی تھی جس کے نام پر میں نے میجر جنرل فیصل مشتاق کا بھی اکاؤنٹ بنا دیا میرا مقصد صرف یہ تھا کہ میں نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کا ایک سیاسی جماعت کو حمایت کا تاثر دینا تھا مجھے یہ تھا کہ میرا یہ اکاؤنٹ بنانے سے کچھ نہیں ہو گااور میں نہیں پکڑا جاؤں گا میں نے اس کو اتنا سیریس نہیں لیا لیکن اب اس کا اتنا مسئلہ بن چکاہے میں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے
واضح رہے کہ قبل ازیں پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے افراد پکڑے گئے تھے میجر جنرل فیصل مشتاق، میجر جنرل اصغرکےنام پر بننے والے ٹوئٹر اکاؤنٹس جعلی نکلنے پر پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کردیا تھا-
ذرائع کا کہنا تھا کہ ان اکاؤنٹس کوچلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،فوجی افسران کےجعلی اکاؤنٹس سےایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جارہا تھا، جس میں تاثر دیا جارہا تھا کہ فوج میں کسی خاص جماعت کی حمایت کی جارہی ہے۔
طیش میں آکرکمپنی کا سارا ڈیٹا بیس اڑانے والے آئی ٹی ایڈمنسٹریٹر کو سات برس قید کی سزا
قبل ازیں میجر جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نےان سےمنسوب فوج مخالف بیانات کی تردید کی تھی جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان نے کہا تھاکہ ان سے منسوب آڈیو بیان جعلی ہےفوج میری شناخت اور پہلا پیارہےاس قسم کی پوسٹ نہیں کرسکتا۔
لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد ہارون اسلم نے کہا تھا کہ ان سے منسوب جعلی آڈیو ریکارڈنگز چلائی جارہی ہیں جس میں کوئی حقیقت نہیں میں نے چالیس سال فوج میں خدمات انجام دی ہیں آڈیوز میں چلائی جانے والی آواز ان کی نہیں ہے اور وہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرتے ہوسکتا ہے کہ یہ کسی باہر کے دشمن کی حرکت ہو جس پر انہیں کوئی گلا نہیں لیکن اگر ملک کے اندر سے کسی نے یہ حرکت کی ہے تو یہ قابل شرم بات ہے کہ آپ اپنے ہی ادارے کو بدنام کریں۔