دھرنوں کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا،وزیراعظم

0
33

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے پہلے بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کروٹ ہائیڈور پاورپراجیکٹ کا دورہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے، 2015میں چینی صدر اور نواز شریف نے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا تھا، سابق حکو مت میں اس پروجیکٹ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا ان کے پاس کوئی وقت نہیں تھا،سابق وزیراعظم کو اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا بہت وقت تھا، گزشتہ حکومت میں ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے حکومت آئینی طریقے سے معرض وجود میں آئی،چینی ورکرزنے یقین دلایا ہےکہ یہ منصوبہ جلد آپریشنل ہوگا،

وزیراعطم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں سے آپ دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں،دھرنوں کا دھڑن تختہ کریں،تحریک انصاف حکومت کے پاس حزب اختلاف کو دیوار سے لگانے کا معاشرے کے اندر تقسیم پیدا کرنے کا دشنام طرازی کا بہت وقت تھا لیکن مہنگائی غربت بیروزگاری کو کنٹرول کرنے کو کوئی وقت نہیں تھا

لانگ مارچ،متحرک کارکنان کی فہرستیں تھانوں کو مل گئیں

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

Leave a reply