جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں خالد محمود تبسم نے کہا ہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران تحصیل جہانیاں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے،ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کروائی جائے گی۔ اانہوں نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے سلسلے میں کمیونٹی روم میں منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران جہانیاں میں ضابطہ اخلاق پر ہر ممکن عملدرآمد کروایا جائے گا،جلوس کی انتظامیہ وقت اور روٹ کی پابندی کو یقینی بنائے،اشتعال انگیز تقاریر اور دوسرے مسالک پر تنقید ہر گز نہ کی جائے۔عشرہ محرم کے دوران شہر بھر کے داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ انچارج تھانہ جہانیاں چوہدری منور گجر نے بتایا کہ عشرہ محرم کے دوران تحصیل جہانیاں میں جلوس اور مجالس عزاء کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے،واک تھرو گیٹس،میٹل ڈٹیکٹر،خار دار تاریں لگائی جائیں گی،تحصیل انتظامیہ،سول ڈیفنس،ریسکیو1122،ایلیٹ فورس،ایمبولینسز،محکمہ صحت،واپڈا،ٹیلیفون اور دیگر محکموں کے اہلکاران بھی خدمات سرانجام دیں گے۔اس موقع پرسید علی رضا شاہ،سید اطہر شاہ،چوہدری یونس علی،آفتاب علی،عبدالرحمن خلیق،محمد عارف سعید،خالد محمود بھٹی،راؤ خلیق احمد،خالد شریف گجر،شریف تونسوی سمیت دیگر ممبران امن کمیٹی بھی موجود تھے۔ممبران امن کمیٹی کی جانب سے عشرہ محرم کے دوران ضابطہ اخلاق کی پاسداری،سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او خالد محمود تبسم نے ممبران تحصیل امن کمیٹی کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

محرم الحرام کے لئے فول پروف انتظامات مکمل ،متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری
Shares: