شہروز سبزواری نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر لگا کر کیپشن لکھا ” میری زندگی کی محبت کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو“ پوسٹ شئیر کرتے ہی دونوں کے دوستوں نے مبارکباد دینا شروع کر دی۔ دونوں شادی کے بندھن میں آج ہی کے دن دو سال پہلے بندھے تھے ۔دونوں ایک ساتھ خاصے خوش دکھائی دیتے ہیں شہروز سبزواری اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ صدف بے حد خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین بیوی بھی ہیں میںخوش نصیب ہوں کہ مجھے ان کا ساتھ ملا۔شادی کی پہلی سالگرہ پر شہروز نے ایک وڈیو لگائی اور اس وڈیو میں صدف کنول کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے ڈر رہیں تھیں اور شہروز انہیں تسلی دے رہے تھے شہروز نے کپیشن لکھا تھا کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں لیکن تمہاری یہ وڈیو مجھے ہر بار ہنسا دیتی ہے۔
صدف کنول ماڈلنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں انہوں نے ملک کے تمام نامور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ہے ۔واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے صدف سے پہلے سائرہ یوسف سے شادی کی تھی ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے دونوں کی طلاق کی وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں کیونکہ نہ ہی سائرہ نے اس رشتے کے ٹوٹنے پر کوئی بات کی اور نہ ہی شہروز بولے لیکن صدف کنول سے جب شہروز کی شادی ہوئی تو سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ صدف کنول نے سائرہ یوسف کا گھر توڑا ہے اس حوالے سے شہروز نے ایک وڈیو بیان جاری کر کے کہا کہ اس بات میں سچائی نہیں لہذا صدف کنول کے بارے میں ایسی باتیں نہ کی جائیں ۔انہوں نے بلکہ یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ہم دونوں کی علیحدگی صدف کیا کسی بھی عورت کی وجہ سے نہیں ہوئی ۔