وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سیاست اپنی جگہ ملک سب سے اہم ہے –

باغی ٹی وی : حمزہ شہباز نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لانگ مارچ ہوتے ہیں ہونے چاہیں۔ لیکن ان کے پیچھا انتشار نہیں ہونا چاہیے درختوں کوآگ لگانا کون سی سیاست ہے؟آپ کہتےہیں ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گےیہ کون سی سیاست ہے؟عمران خان لوگوں کوڈی چوک پردھاوابولنےکی دعوت دیتےہیں دھرنے کی آڑ خون خرابا مچانے کو جہاد نہیں کہتے آپ خود کہتے ہیں میرے دھرنے میں اسلحہ والے تھے-

عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اگر تم نے ملک میں سازش گھمانے کی کوشش کی میں تمہیں جیل میں گھماؤں گا۔اب تمہیں اجازت نہیں ملے گی سوچ سمجھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کرنا اس دفعہ جیل بھی بھیجیں گے کیونکہ تم ملک سے دشمنی کر رہے ہو آؤ جہاد کرنا ہے تو مہنگائی، غریبی، بے روزگاری کے کے خلاف کرو۔

وزیراعظم نے بہاؤ الدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرح الزام تراشی نہیں کروں گا قوم سے وعدہ کیا غریب کے دکھوں کا مداوا کریں گے عوام نے عمران خان کا اصل چہرہ دیکھ لیا چارسال قوم نے برداشت کیا، تہماری کارکردگی صفر ہے۔قوم کو دوبارہ پیروں پر کھڑا کریں گے، معیشت بحال کریں گے، پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے-

عدالت نے حماد اظہر اور اسد قیصر کی گرفتاری روک دی

حمزہ شہبا نے کہا کہ ،آج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جو عمران خان نے تحفہ دیا ہے۔گھی اور چینی سستی کرکے قوم کو خوشخبری سنائیں گے چند دنوں میں سستی دوائیاں اور کینسر کی دعائیں فری مہیا کریں گے۔جتنا ممکن ہوسکے غریب کے کچن کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں گے-

پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایاجا رہا ہے،شیخ رشید

Shares: