چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا گداگری کے خلاف ریسکیو آپریشن

0
38

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پرگداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا. چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد لاہور بھر میں ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ مئی کے مہینے کے دوران لاہور میں 199 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ تحویل میں لئے گئے بچوں میں 140 لڑکے اور 59 لڑکیاں شامل ہیں۔ پنجاب بھر میں مئی کے مہینے کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 531 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔

چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک ریسکیو ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ سارہ احمد نے بتایا کہ بھکاری بچوں کے بارے میں شکایات پر ہفتہ اور اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔

سارہ احمد کے مطابق انسداد گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سےریسکیو آپریشن لاہور سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں کئے جا رہے ہیں۔ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

Leave a reply