عدالت کا وزیراعظم،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کے خلاف کاروائی کا حکم

سیشن کورٹ لاہورمیں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم،وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا ،سیشن کورٹ لاہور نے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کریں پولیس رپورٹ کے مطابق واقعہ متعلقہ تھانے کی حدود میں نہیں ہوا،ریکارڈ کے مطابق واقعہ تھانہ بھاٹی گیٹ کی حدود میں ہی ہوا ہے، درخواست گزار ایس پی سول لائن کو سیکشن 154 کے تحت بیان ریکارڈ کرائیں،پی ٹی آئی لائرز ونگ کے افضال عظیم ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہور سمیت کئی شہروں میں گرفتاریاں ہوئی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد بھی کیا گیا تھا، عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن اسلام آباد پہنچنے کے بعد فوری واپس چلے گئے اور کہا کہ ایک ہفتے بعد دوبارہ لانگ مارچ کروں گا، اور اہم اعلان کروں گا،

قبل ازیں سیشن کورٹ لاہور میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی پی ٹی آئی رہنما یاسیمین راشد ی جانب سے درخواست سیشن کورٹ لا ہور میں دائر کی گئی،درخواست میں کہا گیا کہ 25 مئی کوپولیس نے نامزد فریقین کی ایماء پر جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا،پولیس اہلکاروں نے مجھے، ہمشیرہ اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا،عدالت شہباز شریف،حمزہ شہباز ،رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،

قبل ازیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ معاملے کو نمٹا چکی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے کہاں لکھا ہے کہ ایف آئی آر درج نہیں ہوگی؟ کیسے متاثرہ فریق ہیں کیا آپ کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپا مارا گیا؟ درخواست گزار کلثوم خالق نے کہا کہ میری جماعت کے لوگوں کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی

قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے حوالہ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آیا ہے، لانگ مارچ کے حوالہ سے کیس کے تحریری فیصلے میں جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کافی مواد موجود ہے میری رائے میں عمران خان نے عدالتی احکامات کی حکم عدولی کی، عمران خان سے پوچھا جائے کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عمران خان کے بیان کی ویڈیو سپریم کورٹ میں چلائی گئی

14 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا 26 مئی کو عدالت نے گائیڈ لائن بعد میں جاری کرنے کے حکم کیساتھ کیس نمٹا دیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے لانگ مارچ اور سڑکوں کی بندش سے متعلق درخواست دائر کی تھی

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ،خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟سپریم کورٹ

Shares: