آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی
دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے.
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے. پاکستان 84 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے. جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن کو بھی ویسٹ انڈیز سے خطرہ لاحق ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن بھی داؤ پر لگی ہوگی، اگر کیریبیئن سائیڈ نے یہ سیریز 1-0 کے مارجن سے بھی جیتی تو اس کے پوائنٹس 82 سے ایکدم 88 ہوجائیں گے، یوں84 پوائنٹس کی حامل پاکستانی ٹیم کو مزید تنزلی کا شکار ہوکر آٹھویں نمبر پر جانا پڑے گا، اس صورت میں بھارت بھی اپنی ٹاپ پوزیشن گنوا دے گا،البتہ کوہلی الیون کے سیریز میں کلین سوئپ کی صورت میں ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس 80 رہ جائیں گے۔
واضح رہے کہ اشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے خاتمے پر آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے.