واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں فائرنگ کے2 واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 16 سے زائد زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہروں چٹانوگا اور سگینؤ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک اور16 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بندوقیں امریکی بچوں کی سب سے بڑی قاتل ہیں:تباہی کی طرف جارہے ہیں : جو بائیڈن

فائرنگ کا پہلا واقعہ ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مصروف شاہراہ کے پُرہجوم مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

ریاست تینیسی کے شہر چٹانوگا میں ایک نائٹ کلب میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے فائرنگ کا ایک اور واقعہ ریاست مشی گن کے شہر سگنیئو میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ان واقعات سے چند گھنٹے قبل ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مصروف شاہراہ کے پُرہجوم مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس میں 3 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

امریکی اسپتال میں فائرنگ ،3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

پولیس تینوں میں سے کسی ایک واقعے کے ملزم کا بھی سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پرامریکا میں 15 مئی سے اب تک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 سیاہ فام ہلاک ہوئے چکے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کےدوران فائرنگ سےایک خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئےہیں فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی-

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے بعد، جس میں گزشتہ ہفتے 19 بچوں اور دو اساتذہ کی جانیں گئیں، جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ بہت سے سیاست دانوں، عوامی شخصیات نے کہا کہ امریکی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بڑے پیمانے پر فائرنگ دوبارہ نہ ہو۔

لیکن بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات رونما ہو ئے ہیں کیلیفورنیا سے ایریزونا سے لے کر ٹینیسی تک، منگل سے لے کر اب تک ریاستہائے متحدہ میں کم از کم 15 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات ہو چکے ہیں۔

امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں فائرنگ،دو افراد ہلاک 13 زخمی

Shares: