آزادکشمیر کے علاقے سماہنی کے جنگلات میں کئی روز سے لگی آگ نے تباہی مچا دی –

باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق جنڈی چونترہ، کالچھ ، خضر نگر، ٹورسٹ ریسٹ ہاؤس اور فیملی پارک سے ملحقہ جنگل اب بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں، درجنوں دیوہیکل چیڑھ کے درخت زمین بوس ہوگئے ہیں۔

جنگل میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

دوسری جانب سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں درخت گرنے سے بجلی کا ٹرانسفارمر بھی زمین پر آگرا جس کے بعد بجلی کا نظام معطل ہوکر رہ گیا ہے بھمبر کی مرکزی شاہراہ پر درخت گرنے سے ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا جب کہ وادی سماہنی میں جاری آتشزدگی سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں درخت زمین بوس ہوچکے ہیں۔

بنگلہ دیش: کمپنی میں آتشزدگی اور دھماکا،5 افراد ہلاک 100 سے زائد زخمی

نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی، ایکسئن سٹی ڈویژن فدا محمد کے مطابق واقعہ چوکی ممریز میں پیش آیا،ٹرانسفارمر پھٹنے سےآگ لگ گئی جسکےنتیجےمیں 13 سالہ لڑکا سمیت 3 راہ گیرشدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمنتقل کیا گیا،جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں زخمی دم توڑ گئے۔

آزاد کشمیر: میرپورمیں نامعلوم افراد نے جنگلات میں آگ لگادی،تربیلا ڈیم کے قریب…

چیف ایگزیکٹیوپشاور الیکٹرک پاور کمپنی(پیسکو)جبارخان نے ایس ڈی او سمیت 2 ملازمین کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا،چیف ایگزیکٹیو پیسکو کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی دوسری جانب اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ ٹرانسفارمر سےتیل لیکج کی کئی بار شکایت کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

شانگلہ اور سوات کے پہاڑی سلسلوں میں آگ بھڑک اٹھی

Shares: