ضمنی انتخابات،پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر عمران خان برہم، اجلاس بلا لیا

پنجاب ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پارلیمانی بورڈ کی سفارشات پر برہم ہو گئے

پنجاب ضمنی انتخابات کے امیدواروں کی فراہم کردہ لسٹ پر عمران خان نے اعتراض عائد کر دیا عمران خان نے پالیمارنی بورڈ کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات کو مسترد کر دیا عمران خان نے پی پی 167 اورپی پی 170 کے امیدواروں کے نام پراعتراض کیا دونوں امیدوار پارٹی رہنماؤں کے قریبی عزیز ہونے کے باعث ناپسندیدگی کا اظہارکیا گیا عمران خان نے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لیے پالیمارنی بورڈ کا اجلاس آج طلب کر لیا، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھنے کی سخت پالیسی ہے، اتوار تک ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے نام فائنل کر لیں گے،

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ اراکین اسمبلی کی سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہے ہیں، تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی سے استعفوں کے بعد تحریک انصاف کا پنجاب اور کے پی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ، یہی وجہ ہے کہ اب دوبارہ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے

پنجاب اسمبلی کی بیس سیٹوں پر پولنگ 17 جولائی کو ہو گی، حکومتی اتحادی جماعتوں نے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہو چکے ہیں، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کہاں کہاں ہو گی اسکا حکومتی اتحادی ملکر فیصلہ کریں گے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کا پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہونے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو پارٹی پالیسی سے انحراف پر آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیدیا

Shares: