پنجاب اسمبلی اجلاس، بھارت کے خلاف قرارداد منظور

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کی، قرارداد میں بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی مذمت کی گئی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا،

دوسری جانب گرفتار اور جیلوں میں قید اراکین پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کیے .

 

نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،حمزہ شہباز کا عدالت میں دعویٰ

اپوزیشن جماعتوں نے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب حکومتی رکن اسمبلی سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان بھی جیل میں ہیں،ان کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست نہیں دی گئی

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

Comments are closed.