نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،حمزہ شہباز کا عدالت میں دعویٰ

0
58

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ روٹی سستی کرنے کا کہہ کر پٹرول مہنگا کر دیا جاتا ہے. پٹرول مہنگا ہو گا تو روٹی کیسے سستی ہو گی

حمزہ شہباز کے جوڈیشیل ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ منتخب ہو جائے گا، آج اچھے کی امید رکھنی چاہئے. حکومت کا جھوٹ ان کے گلے کا پھندا بننے والا ہے، حکومت ہر میدان میں ہار چکی ہے، ساری اپوزیشن گرفتار کر لیں پھر بھی حکومت نہیں چل سکتی، عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

واجح رہے کہ احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی .درخواست گزار شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہبازشریف سینیٹ الیکشن میں مصروف ہیں، شہبازشریف آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ،عدالت نے درخواست منظور کر لی اور استفسار کیا کہ کیاحمزہ شہبازموجودہیں؟ جس پر حمزہ شہبازروسٹرم پرآگئے ،

جج نے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہناچاہتےہیں؟ حمزہ شہباز نے کہا کہ میں عام آدمی ہوں، گنہگار ہوں لیکن نیب مجھ پرکرپشن ثابت نہٰیں کر سکتی نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا،عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ پر 9 اگست تک کی توسیع کر دی

Leave a reply