میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے،دعا زہرہ کے والد کا انٹرویو پر بڑا ردعمل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے شہر قائد کراچی سے گھر سے بھاگ کر پنجاب میں آ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کا انٹرویو سامنے آنے کے بعد دعا کے والد مہدی کاظمی کا رد عمل سامنے آیا ہے،
دعا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ انٹرویو کرنے والی خاتون اینکر کے خلاف عدالت جائیں گے اور قانونی کاروائی کریں گے، دعا کے والد نے اپنی بیٹی کے انٹرویو پر رد عمل میں کہا کہ مجھے اس کا اندازہ تھا کہ اس قسم کی ویڈیو سامنے آئیں گی اور ہو سکتا ہے کچھ دنوں میں مزید ویڈیوز سامنے آ جائیں بچی ان کے قبضے میں ہے وہ جو چاہے اس سے بلوائیں جو خاتون انٹرویو کررہی ہیں وہ دعویٰ کررہی ہیں کہ ظہیر اور دعا سے ان کا رابطہ شروع سے تھا میں انہیں قانونی نوٹس بھیجنے کے لیے اس وقت سپریم کورٹ میں ہوں ابھی دیکھے گا یہ سب دوبارہ غائب ہوجائیں گے۔
دعا زہرہ کے والد کا مزید کہنا تھا کہ اس ویڈیو میں جو باتیں تھیں سب جھوٹ کا پلندا تھا میری بیٹی ایک گینگ کے قبضے میں ہے اور ذہنی دباو کا شکار ہے
دوسری جانب دعا زہرہ کیس میں دعا کے والد نے جبران ناصر کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے، جبران ناصر اب اس کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے، جبران ناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا کہ میں اب اس کیس مین عدالت میں پیش ہوں گا الطاف کھوسو نے اچھے سے کیس کو لڑا ہے لیکن اب یہ کیس ہائے پروفائیل کیس ہے ٹرائل کورٹ میں ہونے والی سماعت پر میں اپنا وکالت نامہ جمع کرائوں گا بچی کے حوالے سے سب حقائق دیکھ کر بات کروں گا
دعا زہرہ کیس اور کڑوا سچ، مافیا اور گینگ قانون سے کھیلنے لگا
دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی
نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟
کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا
کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس
والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان
دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل