نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

0
133

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ مل گئی

دعا زہرہ نے شادی کر لی ،کراچی پولیس نے جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا کہ دعا زہرا اغوا نہیں ہوئی بلکہ وہ خود گئی ہے، دعا زہرہ کے لاپتہ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلائے گئے،گزشتہ روز خبر آئی کہ دعا زہرہ کا نکاح نامہ کراچی پولیس نے لاہور پولیس کو بھجوایا ہے کیونکہ نکاح نامے پر لاہور کا پتہ لکھا ہے،نکاح نامے کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ خبرین چل گئیں کہ دعا زہرہ مل گئی ہےتا ہم بعد میں پولیس کو تردید کرنا پڑی کہ صرف نکاح نامہ ملا ہے،بعد ازاں آج دعا زہرہ سامنے آ گئی اور ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا، دعا زہرہ نے اس ویڈیو پیغام میں خود شادی کا اقرار کر لیا اور کہا کہ کوئی دباؤ نہیں ہے،

لاہور پولیس نے نکاح نامہ ملنے کے بعد دعا زہرہ کو کیسے تلاش کیا؟ لاہور پولیس نے نکاح نامہ ملنے کے فوری بعد ہی ٹیمیں تشکیل دے دی تھیں جنہوں نے کاروائی شروع کی، نکاح نامہ سے کچھ ایسے شواہد ملے جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا کہ لڑکی کہاں گئی ہوگی اور کہاں سے نکاح کروایا اس نکاح نامے پر تین سے چار چیزیں موجود تھیں، جن پر کچھ لوگوں کا پتا درج تھا،جو ایڈریس شیرشاہ کالونی رائیونڈ کا دیا گیا تھا وہ غلط تھا اور وہاں ایک کلینک ہے، نکاح نامے میں ایک گواہ اصغر علی ولد فیض احمد کا نام درج تھا، اس کی تفصیلات کے مطابق وہ حویلی لکھا اوکاڑہ کا رہائشی تھا جس کے بعد پولیس کو یہ سرا ملا اور انہوں نے اوکاڑہ پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد اس جگہ پر چھاپہ مارا گیا

پولیس نے اس چھاپے میں گواہ اصغر علی کو گرفتار کر لیا،دوران تفتیش اصغر نے اعتراف کیا کہ دعا اور ظہیر اس کے پاس آئے تھے لیکن اب وہ یہاں سے جاچکے ہیں اور اب پاکپتن میں موجود ہیں پولیس نے فوری پاکپتن میں کاروائی کی اور ایک زمیندار کے گھر سے دونوں کو حراست میں لے لیا، ظہیر پاکپتن میں جس زمیندار کے گھر دعا کو لے کر ٹھہرا تھا وہ اس کا دور کا چچا ہے

دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے بیٹی کو کراچی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو اگر میرے پاس نہیں تو چائلڈ پروٹیکشن کےحوالے کیا جائے، مجھے ان پر پورا اعتماد ہے میری شادی 2005 میں ہوئی، شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو بیٹی کیسے 18 سال کی ہوگئی؟ 27اپریل 2008 دعا کی تاریخِ پیدائش ہے مہدی کاظمی نے پریس کانفرنس کے دوران دعا زہرہ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی دکھایا

دوسری جانب دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھےمیرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

 کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

Leave a reply