دعا نے والد کیخلاف استغاثہ دائر کردیا، والد اور کزن پر اغوا کا الزام، شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو بیٹی کیسے 18 سال کی ہوگئی،والد دعا زہرہ

0
57

دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

باغی ٹی وی : لاہور کی سیشن عدالت میں والد کے خلاف دائر درخواست میں دعا زہرہ نے شادی کے بعد والد پرلاہورمیں واقع گھر میں گھسنے اور کزن کے ساتھ مل کراغوا کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا۔

میں اپنے گھر میں اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں، دعا زہرہ کا ویڈیو پیغام جاری

دعا زہرہ کا درخواست میں کہنا ہے کہ پسند سے شادی کی ہے اور اپنےشوہر کے ساتھ ہنسی خوشی رہ رہی ہوں میرے والد زبردستی میری شادی میرے کزن زین العابدین سے کرانا چاہتے ہیں 18اپریل کو والد مہدی کاظمی اور کزن زین العابدین اچانک گھر میں گھس آٸےاورمجھے برا بھلا کہا ۔محلے والوں کی مداخلت کی وجہ سے ساتھ لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

دعا زہرہ نے عدالت سے استدعا کی کہ والد اورکزن کو مجھے ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے لاہورکی سیشن عدالت نے دعا زہرہ کوہراساں کرنے سے روک دیا۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے والدین کا کہنا ہےکہ ہوسکتا ہے ان کی بیٹی کی ویڈیوز بناکر اسے بلیک میل کیا گیا ہو کیونکہ دعا ویڈیو میں خوفزدہ نظر آرہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے بیٹی کو کراچی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچی کو اگر میرے پاس نہیں تو چائلڈ پروٹیکشن کےحوالے کیاجائے، مجھے ان پر پورا اعتماد ہے ہم غلط ہوتے تو میڈیا پرکیوں آتے۔

کراچی سےلاپتہ تیسری لڑکی کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ میری شادی 2005 میں ہوئی، شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو بیٹی کیسے 18 سال کی ہوگئی؟ 27اپریل 2008 دعا کی تاریخِ پیدائش ہے مہدی کاظمی نے پریس کانفرنس کے دوران دعا زہرہ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ مکمل تفتیش کی جائے تاکہ معلوم ہوکہ اصل معاملہ کیا ہے، میری بیٹی سے جوکہلوایا جارہا ہے وہ اسی طرح بول رہی ہے، گیم کےاندرمیسجنگ سسٹم سے لڑکے نے میری بیٹی کوٹریپ کیا۔

دعا زہرہ کی والدہ نے کہا کہ دعا کا جس نے نکاح پڑھوایا ، نکاح نامے پر اس کی مہر نہیں، میں وکیل کی بیٹی ہوں اتنا قانون میں بھی جانتی ہوں، ہوسکتا ہےمیری بیٹی کی ویڈیوز بناکر اسے بلیک میل کیا گیا ہو، میری بیٹی ویڈیو میں خوف زدہ نظر آرہی ہے۔

دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

Leave a reply