کراچی: اینکر، اداکار حمزہ علی عباسی کی اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ شادی کی افواہوں نے ہلچل مچادی ۔پاکستان کے پُرکشش اور وجیہہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی شادی کی تاریخ سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر اس وقت بڑی خبریںگردش کررہی ہیں،
دوسری طرف سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق اداکار حمزہ اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا۔
یہ بھی یاد رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل ’’انا‘‘ میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔اس کے علاوہ نیمل مصور بھی ہیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی آرٹ ایگزیبیشن میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔حمزہ علی عباسی اس وقت ایک معروف اینکر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ان دنوں وہ کشمیریوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے کی وجہ سے بھارتیوں کی تنقیدی جنگ کا نشانہ بنے ہوئے ہیں