امبر ہرڈ اپنے خلاف عدالتی فیصلہ آنے کے بعد پہلی بار بولی ہیں اور انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو عدالتی فیصلہ آیا ہے اس میں سوشل میڈیا پر جو میرے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی گئی اس کی بہت جھلک نظر آتی ہے میں اس فیصلے کو منصفانہ نہیں کہوں گی ،امبر ہرڈ نے یہ بھی کہاکہ میرے سابق شوہر نے عدالت میں زبردست اداکاری کی جس کی وجہ سے وہ مقدمہ جیت گئے اس کے علاوہ انہوں نے عدالت میںجو بھی گواہیاں پیش کیں اس کے لئے بھاری رقم خرچ کی ۔میں اس فیصلے پر مطمئن نہیں ہوں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے بالکل بھی پرواہ نہیں ہے کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے۔

یاد رہے کہ امبر ہرڈ جنہوں نے اپنے سابق شوہر جانی ڈیپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ جانی ڈیپ کا دعویٰ تھا کہ امبر ہرڈ جھگڑالو بیوی تھی جس نے بوتل مار کر ان کی انگلی کاٹ دی تھی۔اس طرح کے لڑائی جھگڑے جب عدالت پہنچے تو بات بکھرتی گئی اور کیس نے ایسا موڑ لیا کہ جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ پر ہتک عزت کا دعوی کیا جس کو امبر ہرڈ ہار گئیں اور عدالت نے ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر جانی ڈیپ کو دینے کو کہا۔ اس فیصلے کے بعد ان دونوں کے پرستار کافی افسردہ تھے جمائمہ گولڈ سمتھ نے جانی ڈیب کو سابقہ اہلیہ سے پیسے نہ لینے کا مشورہ دیا کہا جا رہا ہے کہ اس مشورے کو جانی مان گئے ہیں اب وہ سابقہ اہلیہ سے پیسے نہیں لیں گے ۔

Shares: