پشاور: صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ غلطی خوب وائرل ہوگئی۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز کے پی اسمبلی میں صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے بجٹ پیش کیا گیا بجٹ تقریر کے دوران تیمور سلیم جھگڑا نے گلا خشک ہونے پر پانی پیا مگر بے دھیانی میں تیمور سلیم جھگڑا پانی کی بوتل کا ڈھکن واپس بوتل پر لگانے کے بجائے ہاتھ میں تھامے ہوئے مائیک پر لگانے لگ گئے۔
It's gone viral, so I might as well tweet it. 🤣
We all have our moments. This was priceless. pic.twitter.com/H1aOU0mWL3— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) June 13, 2022
اس ویڈیو کو خود تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا اُن کا اپنی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ یہ وائرل ہو گئی ہے اس لیے میں بھی اس ویڈیو کو ٹوئٹ کر سکتا ہوں،ہم سب کے کچھ خاص لمحات ہوتے ہیں، یہ لمحہ انمول تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے کے پی اسمبلی میں 1 ہزار 332 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ کو ’خوددار بجٹ‘ کا نام دیا گیا۔
قبل ازیں وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے لیے مختص کردہ بجٹ تنخواہوں کے لیے بھی کافی نہیں ہے وفاقی بجٹ پیش تو ہوا لیکن مجھے اب تک پی ایس ڈی پی کی کاپی نہیں ملی اور وفاقی حکومت نے فاٹا کے ترقیاتی بجٹ میں 54 ارب روپے کی کٹوتی کی۔
اگر سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہوجائے تو کتنی اچھی بات ہوگی،عدالت
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فاٹا کا ترقیاتی بجٹ کم کر کے 38 ارب روپے کر دیا ہے اور قبائلی اضلاع کا بجٹ 16 این ایف سی کا ہونا چاہے تھا فاٹا کا بجٹ 150 ارب روپے ہونا چاہے تھا اور خیبرپختونخوا کے نمائندوں نے بجٹ کم کرنے میں کردار ادا کیا۔ گزشتہ 11 ماہ کا فاٹا کا خرچ 59 ارب روپے سے زیادہ ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سابق قبائلی اضلاع کا بجٹ کم کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور فاٹا کے لیے مختص کردہ بجٹ تو تنخواہوں کے لیے بھی کافی نہیں ہے۔ اتنا پیسہ پاکستان میں کوئی صوبہ نہیں دیتا یہ صرف ڈیویلپمنٹس کےخرچے ہیں اسلام آباد میں اپوزیشن نہیں اور راجہ ریاض ہر بات پر دیکھ رہا تھاکہ بولوں یا نہ بولوں۔ اسلام آباد میں ایڈمنسٹریٹو مشینری ہےہم ایک ارب روپےکاانصاف ایجوکیشن کارڈ متعارف کر رہے ہیں جس کے بعد غریب طلبا بھی بڑے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔