حرا مانی اپنے شوہر مانی کی فلم لفنگے کی ریلیز کی منتظر

0
216

پچھلے کچھ عرصے حرا مانی ٹی وی ڈراموں میں مرکزی کردار کرتی ہوئی دکھائی دے رہیں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لگائی ایک پوسٹ اور اپنے مداحوں سے پوچھا کہ عید الاضحی پر میرے شوہر مانی کی فلم ”لفنگے “ ریلیز ہورہی ہے میں بے چینی سے اس ریلیز کی منتظر ہوں اور میں تو پورے کراچی کے ساتھ فلم سینما گھر میں دیکھنے جاﺅں گی کیا آپ سب بھی میرے ساتھ مانی کی فلم دیکھنے جائیں گے تو اس پوسٹ کے نیچے ان کے مداحوں نے جوابات دئیے اور سب نے کہا کہ ہم بالکل مانی کی فلم دیکھنے کےلئے سینما گھرجائیں گے ۔لفنگے فلم کی کاسٹ میں مانی ،سمیع خان اختر حسین ، نازش جہانگیر ،سلمان ثاقب ، سلیم معرواج ،بہروز سبزواری و دیگر فنکاروں کے نام شامل ہیں ۔گزشتہ روز اداکار مانی اور سمیع خان نے فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو فلم کی ریلیز کا بتایا ۔پوری کاسٹ فلم سے کافی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عید الاضحی پر دو بڑی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں جس میں ہمایوں سعید کی لندن نہیں جاﺅنگا اور ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی قائداعظم زندہ باد ہے ان فلموں کے ساتھ بہت ساری دوسری فلمیں ریلیز کی جانی تھیں لیکن ان دونوں کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد بہت

سارے لوگوں نے اپنی فلموں کی ریلیز روک لی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ لفنگے فلم ان دونوں فلموں کے ساتھ کیسا بزنس کرتی ہے۔

 

برٹنی سپئیر نے اپنی والدہ کو شادی میں کیوں نہ کیا مدعو

سدھو موسے والا کی سالگرہ کے موقع ٹائم سکوائر پر انکی وڈیوز چلا دی گئیں

Leave a reply