برٹنی سپئیر نے اپنی والدہ کو شادی میں کیوں نہ کیا مدعو

0
38

امریکی گلوکارہ پرٹنی سپئیر جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھی ہیں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کی، گزشتہ برس ان کی منگنی سیم اصغری کے ساتھ ہوئی تھی ۔سیم اور برٹنی کی شادی میں کم لوگوں نے شرکت کی یہاں تک کہ صرف ساٹھ لوگوں کو مدعو کیا گیاتھا ۔ان کم لوگوں میں گلوکارہ کے بچے نہیں موجود تھے نہ ہی والدہ موجود تھیں اتنے قریبی رشتوں کی عدم موجودگی کی وجوہات ابھی تک سامنے تو نہیں آسکیں لیکن یہ ضرور سامنے آیا ہے کہ گلوکارہ کے بچے ان کی شادی سے بے حد خوش ہیں اسی طرح سے ان کی والدہ بھی اس شادی میں شریک نہ ہونے کے باوجود بھی خوش ہیں۔

گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر برٹنی سپئیر نے اپنی شادی کی خوبصورت اور دلکش تصاویر اپ لوڈ کیں ان کی والدہ نے وہ تصاویر دیکھتے ہوئے ان پر کمنٹ میں لکھا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں اور اپنی شادی میں بہت خوبصورت بھی لگ رہی ہیں آپ کو بہت مبارک ہو کہ آپ کی شادی کی تقریب آپ کی خواہشات اور خوابوں کے مطابق منعقدہوئی ۔برٹنی کی والدہ نے اپنی بیٹی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ماں بیٹی کی اس محبت کو دیکھ کر انسٹاگرام پر موجود ان کے مداح بہت خوش ہوئے انہوں نے بھی دل کھول کر دعائیہ کمنٹس کئے ۔
یاد رہے کہ سیم اصغری کے ساتھ برٹنی سپئیر کی یہ تیسری شادی ہے۔

Leave a reply