لاہور:کرپشن کے ساتھ ساتھ مس مینجمنٹ اورنااہلیت بھی پاکستان کا ایک مسئلہ ہے:ڈاکٹرسلمان شاہ نے پاکستان کے مسائل کے حل کے ایک حل بھی بتادیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے سابق وزیرخزانہ ڈاکٹرسلمان شاہ نے سنیئر صحافی مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی زبوحالی پربڑے دُکھ کا اظہارکیا ہے
وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کو بنیادی طورپرکئی مسائل کا سامنا ہے ، مگرسب سے بڑا مسئلہ نااہل لوگوں کوبڑے بڑے عہدوں پربٹھانا ہے ،سنیئرصحافی مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں جس میں انہوں نے پوچھا کہ کرپشن پاکستان کا مسئلہ ضرور ہے لیکن میرے خیال میں مس مینجمنٹ اوربیوروکریسی میں میرٹ کو نظرانداز کرنا بھی پاکستان کے مسائل میں سے ایک مسئلہ ہے
ہم اپنے ملک کو ترقی یافتہ کیسے بنا سکتے ہیں ڈاکٹر سلمان شاہ نے بڑا راز بتا دیا@SavailHussain @DrSalShah #KHARASUCH @mubasherlucman pic.twitter.com/pGroUPTuM9
— PNN News (@pnnnewspk) June 14, 2022
مبشرلقمان کی اس بات سے اتفاق کرتے ہوے ڈاکترسلمان شاہ نے کہا کہ بلا شبہ کرپشن ہی کسی معاشرے کی سب سے بڑی برائی ہے ، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بھی اسے انتہائی خطرناک سمجھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ نااہل لوگوں کو ایسی جگہ بٹھا دینا جہاں وہ اہل نہیں تو یہ بھی کسی تباہی سے کم نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں یہ روایت ڈالنا اور بھی خطرناک ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک قابل اوراہل لوگوں سے کام نہیں لیا جائے گا حالات بہتر نہیں ہوں گے
ڈاکٹرسلمان شاہ نے کہا کہ اب مزید تجربات کی گنجائش نہیں ذمہ داران اوراہل لوگوں سے کام لیا جائے اوران کی اہلیت کے مطابق ان سے کام لیا جائے پھر جاکرحالات بہتر ہوں گے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کےلیے میرٹ ہی بنیادی چیز ہے