سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلز نیب کو بھیجنے کی قرار داد جمع

پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کرپشن اسکینڈلزنیب بھیجنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے،قراداد حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی-

باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں وفاق سے بشریٰ بی بی کے کرپشن کیسز نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا۔

‏عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر قرارداد پیش

قرار داد میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی نے خاتون اوّل ہونے کا ناجائز استعمال کیا ہے، اُن کے کرپشن اسکینڈلز کا کیس فوری طور پر نیب کو بھیجا جائے نیب کیسز کی انکوائری تیز کرے اور بشریٰ بی بی اور عمران خان کو انکوائری کے لیے طلب کرے۔

قبل ازیں ‏عمران خان کے ایٹمی پروگرام اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیان پر قرارداد جمع کرائی گئی ایاز صادق نے عمران خان کے بیان کےخلاف قرارداد پیش کی وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نےسابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایوان عمران خان کے بیانات کی شدید مذمت کرتا ہےعمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو ملک کے 3ٹکڑے ہوجائیں گے پاک فوج تباہ ہوجائیگی پاک فوج کی دفاع کے لئے ناقابل تسخیر خدمات ہیں، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دیں جسے ایوان خراج تحسین پیش کرتا ہے-

سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

ایاز صادق نےکہا کہ عمران خان کو اقتدارکی ہوس اتنی زیادہ ہے کہ اتنی بڑی باتیں کرگئے کہ نقصان پاکستان کوپہنچے گاریاست سابق وزیراعظم کےخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرےمعلوم نہیں سابق وزیراعظم عمران نیازی نے دنیا میں کس کس سیکریٹس دے دیئے ہوں گے، جو یہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے ایٹمی پروگرام کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو اور تکمیل تک نواز شریف نے پہنچایا، لگتا ہے جو پاکستان کے خلاف نقشے بنائے گئے اس میں بھی یہ شامل تھے، عمران خان نے پاکستان تین ٹکڑوں کی بات کرکے اس کی تائید کی ہے اور ان کا اقتدار کیا گیا ہر روز نئی نئی بات کرتے ہیں۔

Comments are closed.