مزید دیکھیں

مقبول

پاکستانی شخص کا قانونی طور پر بغیر ویزا بھارت کا سفر

پاکستان کی ایک کاروباری شخصیت نے بھارت کا ویزا...

اوچ شریف: فیملی پارک گدھوں کی چراگاہ بن گیا،انتظامیہ کی آنکھیں بند

اوچ شریف(نامہ نگارحبیب خان ) فیملی پارک گدھوں کی...

نیوزی لینڈ کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ...

سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے،حمزہ شہباز کو ظہرانے پر دعوت

‏لاہور،سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے –

باغی ٹی وی :ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ایک سے 2 روز لاہور میں قیام کریں گے،آصف علی زرداری لاہور میں اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے-

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکو ظہرانے پر بلایا ہے حمزہ شہبازکل بلاول ہاوس میں آصف زرداری سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کریں گے-

واضح رہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری پہلی بار لاہور آئے ہیں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت کریں گے-

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ملاقات میں وفاقی بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں،قانون سازی اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی اس موقع پر وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی تھی-

حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی