ہم نے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسراآپشن ہی نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کول،ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں-

باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چار سال مسلسل جھوٹ بولا گیا، اس وقت25ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی کی ڈیمانڈ ہے،دنیا میں کول،ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسراآپشن ہی نہیں تھا-

حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

انہوں نے کہا کہ 15سوارب روپے آج گیس کمپنیوں پر واجب الادا ہیں،ہمارا کام ہے حالات کو درست کرناہے ،موڈیز کی ریٹنگ آئی ایم ایف کامعاہدہ توڑنےسے متاثرہوئی،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کےعلاوہ کوئی دوسراآپشن ہی نہیں تھا،ہم نےمسئلےکاحل نکالنے کی کوشش کی،آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا،آپ 25ملین ڈالر یومیہ پٹرول پمپ پر بلا تفریق لوگوں میں بانٹ دیا ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہونے کے بعدروپے کی قدر بڑھے گی،

حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہونے سے توانائی بحران پر قابو پاسکیں گے، آج ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں،اس وقت ملک کے اندر غیر معمولی حالات ہیں،مارکیٹیں 7 بجے کھلیں گی یا نہیں کل کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائےگا، پیٹرول پر جوسبسڈی دی جا رہی تھی وہ سبسڈی نہیں قرضہ ہے،ہم پٹرولیم مصنوعات قیمت خرید سے کم میں فروخت نہیں کر سکتے ،حکومت اپنی مدت ہر صورت پور ی کرے گی،آپ نے 25 ملین ڈالر یومیہ کا پٹرول لوگوں میں بانٹ دیاہے-

ہر معاملہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سے جا کر ملتا ہے،مریم اورنگزیب

Leave a reply