گستاخانہ بیانات: آل پاکستان انجمن تاجران نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

متعدد ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ مہم عوام کی جانب سے چلائی جا رہی ہے تاہم آل پاکستان انجمن تاجران نے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بھارت سے تجارت ختم کر نے کا اعلان کرے،وہاں کی کوئی بھی چیز پاکستان میں فروخت نہیں ہو گی 10جون بروز جمعہ آبپارہ چوک سے انڈین ایمبیسی تک احتجاجی مارچ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مسلمان نبیﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت ﷺ پر سعودی عرب، بحرین اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم شروع ہوگئی-

بھارتی حکام کے گستاخانہ بیانات، حافظ سعد حسین رضوی کی شدید مذمت

قطر اور کویت نے بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات پر بھارتی حکومت سے معافی کا مطالبہ کیا ہے مسلم دشمنی کو شہہ دینے والے مودی کو او آئی سی اور سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں کی جانب سے مذمتوں کا سامنا ہے جبکہ حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی ہرزہ سرائی پر مسلم دنیا میں اشتعال بڑھنے لگا ایران، قطر اور کویت نے بھارتی سفیروں کو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کی گستاخی پر شدید احتجاج کیا۔

بھارتی حکام کے نبی کریم ﷺ کےشان اقدس میں گستا خانہ بیانات، او آئی سی کی شدید مذمت

سعودی عرب، بحرین اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم شروع ہوگئی ہے اور سپر اسٹورز سے احتجاجاً بھارتی اشیا ہٹا دی گئیں ہیں مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھی بھارتی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم افراد میں اس بات پر سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے کہ آسام پولیس کی جانب سے مسلمانوں کی بیدخلی کے لیے چلائی جانے والی مہم کے دوران انتہا درجے کا ظلم و تشدد کیا جا رہا ہے۔

پی آئی اے نے اپنا حج آپریشن کا آج سے باضابطہ آغاز کردیا

Leave a reply