بھارت میں اقلیتوں پرمظالم ،انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے، امریکی رکن کانگریس بول اٹھے

0
35

واشنگٹن: بھارت میں اقلیتوں پرمظالم ،انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے، امریکی رکن کانگریس بول اٹھے،اطلاعات کےمطابق امریکی رکن کانگریس کا کہنا ہےکہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے اندر اقلیتوں اورخصوصا مسلمانوں پرہونے والے مظالم پرزبان کھولتے ہوئےامریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پرحملےبڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر امریکی رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ خود بھارتی اراکین پارلیمنٹ کوبھی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بلیک آؤٹ فوراًختم کیاجائے اور گرفتار افراد کو رہائی دی جائے اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
۔

امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت میں اب شہریت کا نیا قانون متعارف کرایا جارہا ہے۔نئے قانون میں مسلمانوں کو تعصب کا شکار بنانا سیکولر پالیسیوں سے انحراف ہے۔پرامیلا جے پال کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے تحت آسام کے 20 لاکھ باسیوں کو شہریت سے محروم کیے جانے کاخدشہ ہے۔

Leave a reply